لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے یکم جولائی سے بی ایچ یو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں کینسر سمیت دیگر ادویات مفت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ نے عوام کے سہولت کے پیش نظر ادویات مفت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی میرے اور عوام کے درمیان دیوار نہیں کھڑی کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنا قانونی کردار ادا کیا، پرویز الٰہی راجہ اندر بنے ہوئے ہیں، آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا جاریا ہے، اسمبلی عوام کے پیسوں سے چلتی ہے، اجلاس بلا کر ملتوی کردیا جاتا ہے۔