لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کردیا، ڈویژنل سطح پر کمشنرز مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹر ہونگے، اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع میں مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹرز بھی مقرر کر دئیے گئے، مقامی حکومتوں کا انتظامی نظام 2013 کے مطابق چلے گا، آٹھ جون 2021 کو لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ختم ہو گیا تھا ۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکشن میں مزید بتایا گیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر لاہور ہوں گے۔