لاہور : (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے نئے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لینے سے متعلق آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں بجٹ تجاویز اور اے ڈی پی کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
صوبائی وزراء سردار اویس لغاری، ملک محمد احمد خان، عطااللہ تارڑ، ایم پی اے ذیشان رفیق، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور اعلی حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔