نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے "منکی پاکس" کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
متعدد ممالک اور ماہرین کی جانب سے "منکی پاکس" کے نام کو توہین آمیز اور نسل پرستانہ قرار دیے جانے کے بعد عالمی ادارے نے اس کا نام تبدیل کرنے کے لیے دنیا بھر کے افراد سے مدد مانگ لی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ادارے کو ایسے ناموں کی تجاویز دی جائیں جس سے کسی علاقے، جنس، قوم، خطے، مذہب، نسل، گروہ یا ثقافت پر منفی اثرات نہ پڑیں۔
رپورٹ کے مطابق ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ منکی پاکس کے دونوں پرانی قسموں کے وائرسز کے نام تبدیل کر کے اس میں رومن ہندسے بھی شامل کر لیے ہیں۔