سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے

Published On 21 September,2022 04:28 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ڈائیریا، ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر امراض میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیماریوں کے سبب 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جیکب آباد میں 5 اور ٹندو الٰہیار میں 1 شخص جابحق ہوگیا، مرنے والوں میں 4 مرد اور 2 عورتیں شامل ہیں جبکہ یکم جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 324 ہوگئی۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 14 ہزار 619 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ریلیف کیمپوں میں ڈائریا کے شکار علاج کئے جانے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 286 ہوگئی ہے، یکم جولائی سے جلدی امراض سے صحتیاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 36 ہزار 29 ہوگئی، ملیریا کے مشتبہ 9 ہزار 201 کیسز رپورٹ ہوئے اور ملیریا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 587 ہوگئی ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ملیریا کے مزید 665 اور ڈینگی کے 11 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، مجموعی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 1100 ہوگئی، 2.79 ملین افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔
 

Advertisement