سیلاب: مزید 15 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 1559 ہوگئی

Published On 19 September,2022 10:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد مزيد زندگى کى بازى ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1559 ہو گئى۔

اين ڈى ايم اے نے حاليہ بارشوں و سيلاب سے ہونے والے نقصان کى تفصيلات جارى کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سندھ میں 692 افراد لقمہ اجل ہوئے، کے پى 306، بلوچستان 299 جبکہ پنجاب میں 191 افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں زخمى افراد کى تعداد 12 ہزار 850 ہے۔

گزشتہ چوبيس گھنٹے میں ملک بھرمیں 21 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، مزيد 13ہزار 813 مال مويشی بارش و سيلاب سے متاثر ہوئے، 9 لاکھ 73 ہزار سے زائد مويشيوں کو نقصان پہنچا، حاليہ سيلاب سے اب تک 11 لاکھ 70 ہزار 936 گھروں کو جزوى طور پرنقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک بارشوں اور سيلاب سے 7 لاکھ 87 ہزار 918 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر کى 12 ہزار 7 سو 16 کلو ميٹر سڑک متاثر ہوئى، 374 پلوں کو نقصان پہنچا۔
 

Advertisement