پھل اور سبزیاں چھلکے سمیت کھانے سے کئی بیماریوں سے چھٹکارا ممکن

Published On 27 November,2022 03:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پھل اور سبزیاں چھلکے سمیت کھانے سے انسان کئی اقسام کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں اہم غذائی اجزا ہوتے ہیں، ان میں موجود وٹامنز، منرلز، فائبر اور کئی اہم نباتاتی کیمیکلز بشمول اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو جسم کے خلیوں کا تحفظ کرتے ہیں، غذائیت سے بھرپور ایسے کھانے نہ کھانے کی وجہ سے کئی بیماریاں مثلاً دل کے امراض یا ٹائپ 2 ذیابیطس ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کچھ لوگ پھلوں اور سبزیوں کو اس لئے چھیل دیتے ہیں کیونکہ انھیں ڈر ہوتا ہے کہ ان کی سطح پر جراثیم کش ادویات کے ذرات ہوں گے، اس سے بچنے کیلئے انہیں اچھی طرح صاف کرلینا چاہئے۔