لندن : (ویب ڈیسک ) طب کی دنیا میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دنیا میں کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچانے والی ویکسین اگلے کچھ سالوں تک تیارکرلی جائے گی ۔
برطانوی اخبار کے مطابق کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچانے والی ویکسین چند برسوں میں تیار کیے جانے کا امکان ہے۔
ادویات بنانے والی کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ 2030 تک کینسر اور دل کی بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ان ویکسینز کی تیاری پر گزشتہ 15 سال سے کام جاری ہے ۔
کمپنی اس سے قبل معروف کورونا وائرس ویکسین بھی بناچکی ہے اور اب کینسر اور اس کی مختلف اقسام کیلئے ویکسین تیار کررہی ہے ۔