ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کے اعداد و شمار سامنے آ گئے

Published On 27 September,2025 06:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے جاری ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے اعداد شمار سامنے آ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایچ پی وی ویکسی نیشن 12 روزہ مہم کا ہدف ایک کروڑ 17لاکھ بچیاں تھیں، 11 روز مکمل ہونے پر ایک کروڑ سترہ لاکھ میں سے 66 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگائی گئی۔

پنجاب میں ویکسی نیشن کوریج 63 فیصد، سندھ میں 65 فیصد رہی، آزاد کشمیر میں 35 فیصد، اسلام آباد میں 34 فیصد بچیوں کو ویکسین لگ سکی۔

11 روز میں 40 لاکھ بچیوں کو ویکسین نہ لگ سکی، بچیوں کو ویکسین نہ لگنے کی وجوہات میں والدین کا انکار، بیماری یا عدم دستیابی شامل ہیں۔