لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر سے ڈینگی کے مزید 36 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے، صرف لاہور میں 6 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد صوبے بھر میں کنفرم مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1214 جبکہ شہر لاہور میں تعداد 196 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ لاہور میں مشتبہ مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور خدشہ ہے کہ رواں سال ڈینگی کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ سکتے ہیں۔