لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراض قلب انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی cath lab نا صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے پانچ پروسیجرز جاری ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 23, 2025
مریم نواز شریف نے کہا کہ ساہیوال میں اگلے ہفتے سے ہارٹ سرجری بھی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ساہیوال والوں کو اب امراضِ قلب کے علاج اور سرجری کے لیے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔