کابل: (دنیا نیوز) پاکستان کی جانب سے کابل میں افغان بھائیوں کیلئے خاص آنکھوں کے علاج کا مفت کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
پاک افغان تعاون فورم اور الخدمت فاؤنڈیشن کے توسط سے نور آئی ہسپتال کابل میں آنکھوں کا ایک ہسپتال قائم کیا گیا جہاں بیشتر افراد نے اپنی آنکھوں کا مفت معائنہ اور علاج کروایا۔
پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کیلئے پیش پیش رہتا ہے اسی مقصد کیلئے کابل میں آنکھوں کے مریضوں کیلئے خصوصی طور پر کیمپ قائم کیا گیا ہے۔