اپر چترال میں چکن پاکس کے کیسز میں اضافہ جاری، تعداد 63 ہو گئی

Published On 06 September,2023 04:57 pm

پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ صحت کے مطابق ضلع اپر چترال میں چکن پاکس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اپر چترال میں چکن پاکس کیسز کی تعداد 63 ہوگئی۔

چکن پاکس سے اپر چترال کی 4 یونین کونسلیں متاثر ہیں، گرلز پرائمری سکول کی 22 طالبات میں چکن پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔

محکمہ صحت کے مطابق آغاز سکول رمن میں 18، آغا خان سکول بروک میں 3 بچے بھی شامل ہیں، بی ایچ یو سہٹ 10 اور بی ایچ یو زلگرام میں 2 بچے لائے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ نجی سکول کے 8 بچے بھی چکن پاکس سے متاثر ہوئے۔