کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیرصحت سندھ کی ہدایت پر ڈینگی اور ملیریا کی تشخیص اور بچاؤ سے آگاہی کیلئے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کی تشخیص، بچاؤ وعلاج سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، ملیریا اور ڈینگی سے حفاظت کیلئے مختلف جگہوں پر مچھرمار و لاروا کش ادویات کا سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کمیونٹی سطح پرعوام کو ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہ کررہے ہیں، کے ایم سی کے تعاون سے سندھ کے 30 اضلاع میں 15 روزہ آئی آر ایس مہم شروع کی جارہی ہے۔