کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری

Published On 14 September,2023 01:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، محمد معروف عثمان کو ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون کراچی تعینات کر دیا۔

محمد قیص خان اے ڈی آئی جی ایڈمن کراچی، سعد ارشد ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ، تنویر الحسن ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی، حفیظ الرحمان ایس پی انویسٹی گیشن سینڑل کراچی تعینات کر دیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زاہدہ پروین ایس پی انویسٹی گیشن ملیر، توحید رحمان میمن ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی، کامران خان اے ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ کراچی رینج لگا دیئے گئے۔