کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے تین ٹرک ڈرائیورز بازیاب نہ ہو سکے، ورثا اور ٹرک ڈرائیورز نے ملیر کے قریب انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا۔
ایک روز قبل کندھ کوٹ کے قریب ڈاکوؤں کی جانب سے ٹرکوں پر فائرنگ کر کے لوٹ مار کرنے کے بعد تین ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کر لیا گیا تھا، ورثا اور ٹرک ڈرائیورز کے ملیر انڈس ہائی وے پر دھرنے کے باعث پنجاب اور بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔
شہریوں کو ہونے والی مشکلات کے باعث ایس ایس پی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور 24 گھنٹوں میں مغوی بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا اور 10 گھنٹے بعد ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔