راولپنڈی: (دنیانیوز) راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 33 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق روان سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 566 تک پہنچ گئی، ہولی فیملی میں 48، ڈی ایچ کیو 34، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 22، واہ کینٹ جنرل ہسپتال 3، کلرسیداں 2 افراد زیر علاج ہیں ۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 56 مقدمات درج اور 1 عمارتوں کو سیل کیا گیا، 19 چالان ٹکٹ جاری اور 1 لاکھ 24 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 2774 مقدمات درج اور 528 عمارتوں کو سیل کیا گیا جبکہ 850 چالان ٹکٹ جاری اور 46 لاکھ 97ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے ۔