بے خوابی کا شکار خواتین میں کس بیماری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں؟ جانیے

Published On 04 January,2024 11:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ بے خوابی کا شکار خواتین میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

 

محقق ڈاکٹر شہاب نے تحقیق کے نتائج میں بے خوابی کی علامات کا سامنا کرنے والے افراد بالخصوص خواتین میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کی نشاندہی کی ہے۔

 

تحقیق میں 66,122 شرکا نے حصہ لیا جن کی عمریں 25 سے 42 کے درمیان تھیں، نتائج سے معلوم ہوا کہ نیند کی دشواریوں میں مبتلا خواتین کے وزن میں اضافہ، کم جسمانی سرگرمیاں اور ناکافی غذا دیکھنے میں آئی۔

تحقیق سے مزید پتا چلا کہ جو خواتین رات 7 سے 8 گھنٹے سے کم سوتی ہیں یا جن کو سونے میں دشواری کا سامنا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔