پشاور: (ویب ڈیسک ) خیبر پختون خوا کے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت شدید ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی ہے، فنڈز نہ ہونے کے باعث ادویات کی خریداری کے لیے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا گیا۔
ڈی جی ہیلتھ نے سیکریٹری ہیلتھ کو ہسپتالوں کے مالی مشکلات سے آگاہ کر دیا ہے، ادویات کی قلت دور کرنے کے لیے 9 ارب روپے فوری درکار ہیں ، ادویات کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، بقایات اور اضافی 6 ارب روپے جاری کیے جائیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ خزانہ نے 2022-23 میں 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کا بجٹ دیا، 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کے بجٹ سے ادویات کی قلت ختم نہیں ہو سکتی۔