باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا پولیو آفیسر جان کی بازی ہار گیا

Published On 19 January,2024 01:44 pm

پشاور: (دنیانیوز/ ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیو مہم پر مامور ڈاکٹر اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقہ باد سیاہ میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالرحمان اور انکا ڈرائیو زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرحمان جان کی بازی ہار گئے۔