لندن: (ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے معدے کے کینسر کی علامات سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں معدے کا کینسر کی علامات واضح نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے اس کی تشخیص مشکل ہوجاتی ہے لیکن جیسے جیسے کینسر ترقی کرتا ہے علامات زیادہ نمایاں ہونے لگتی ہیں۔
ماہرین کی جانب سے بیماری کی علامات کی نشاندہی کی گئی جن میں شامل پیٹ میں مستقل درد،تھوڑی مقدار میں کھانا کھانے کے بعد پیٹ بھرا محسوس ہونا،متلی ،وزن میں بنا کسی وجہ کے کمی، نگلنے میں دشواری،تھکاوٹ اور الٹی میں خون آنا شامل ہے۔