پشاور: (دنیا نیوز) صحت کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرریاض تنولی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی خدمات محدود نہیں مکمل بحال کی گئی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر علاج محدود رکھنے کے معاملہ پر صحت کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ریاض تنولی نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکایات اور پرائیویٹ سیکٹرمیں خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اصلاحات کیں، چند خدمات صرف سرکاری ہسپتالوں تک محدود کی گئی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو صحت کارڈ نے مزید بتایا کہ علاج محدود کرنے سے اب تک 600 ملین سے زائد کی بچت ہوچکی ہے، زچگی، ٹانسلز و اپنڈیکس کے آپریشن، انجیو گرافی و دیگر خدمات شامل ہیں، خدمات ایم ٹی آئیز و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں فراہم کی جارہی ہیں۔