پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات ، لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز قائم کیے جائیں گے جو کہ سرکاری سطح پر صوبے کے پہلے لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز ہونگے ۔
لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر محدود پیمانے پر انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز میں قائم کیا جائے گا ، مستقبل میں سنٹرز کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعمیرعمارت میں منتقل کیا جائے گا، بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر بھی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے اندر قائم کیا جائے گا۔
اجلاس میں صوبے میں پہلا انسٹیٹیوٹ آف نیورو سرجری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اہم فیصلوں کی منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔