سیہون : خسرہ بے قابو، مزید 4 بچے جاں بحق

Published On 29 March,2024 09:44 am

سیہون : (دنیانیوز) سیہون اور گردونواح کے علاقوں میں خسرہ کی بیماری پر کنٹرول نہ ہوسکا، خسرے میں مبتلا مزید 4 بچے دم توڑ گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں ماہ خسرے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 8 ہوگئی، خسرے کا شکار 3 سالہ بچی ثناء سہتو سیہون ہسپتال میں جاں بحق ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں زویا، میر ہادی، عافیہ اور احمد رضا ، سونیا جمالی، امیراں اور رفیق احمد بھی شامل ہیں۔

ہسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ خسرے سے جاں بحق بچوں کی عمریں ایک سے تین سال تک ہیں، سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون میں روزانہ 30 سے 50 بچے داخل ہوتے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ہسپتال میں زیر علاج بچوں میں تیز بخار، کھانسی، آنکھوں سے پانی آنے کی علامات ظاہر ہوتی ہے، خسرے کی بیماری کے باعث علاقے میں ویکسین کا عمل بھی شروع کردیاگیا ۔
 

Advertisement