کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں نگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق نگلیریا سے انتقال کرجانے والا شخص بھینس کالونی کا رہائشی تھا، ٹیموں نے مذکورہ علاقے کی واٹر کلورنیشن چیک کرنے کیلیے نمونے لے لیے۔
ترجمان جناح ہسپتال کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کو تیزبخار اور سردرد کی علامات پر ہسپتال لایا گیا تھا، متاثرہ شخص آئی سی یو میں زیر علاج تھا جو گزشتہ روز انتقال کرگیا۔
خیال رہے رہے رواں سال نگلیریا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
واضح رہے نگلیریا صاف پانی میں افزائش پانے والا ایسا جرثومہ ہے جو ناک کے ذریعے دماغ کی جھلی کو متاثر کرتے ہوئے انسانی دماغ کو کھا جاتا ہے جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔