اسلام آباد: منکی پوکس اور زیکا وائرس کو روکنے کیلئے اہم اجلاس

Published On 15 August,2024 11:26 am

اسلام آباد : (دنیانیوز/ ویب ڈیسک ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے منکی پاکس اور زیکا وائرس کی وبا کے عالمی سطح پر تیزی سے اضافے اور پھیلاؤ کے پیش نظر اس سے نمٹنے اور حکمت عملی وضع کرنے کیلئے آج اہم اجلاس ہوگا۔

افریقہ میں منکی پوکس کے ایک نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد عالمی ادارۂ صحت نے منکی پوکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا۔

اس حوالے سے پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر ایمپوکس اور زیکا وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق افریقہ کے 13 ممالک میں ایمپوکس کا نیا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، اس وقت ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں منکی پوکس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے بتایا ہے کہ منکی پوکس یا ایمپوکس ہم جنس پرست مرد افراد میں پھیلنے والی بیماری ہے۔

گزشتہ دو سال میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دوسری مرتبہ ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

وائرل انفیکشن قریبی رابطے سے پھیلتا ہے جس کی علامات میں فلو اور پیپ سے بھرے دانے شامل ہیں، یہ عموماً خطرناک نہیں ہوتی لیکن بیماری مہلک شکار اختیار کرنے پر یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔