سندھ میں دس روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Published On 14 August,2024 10:04 am

کراچی:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےصوبہ بھر میں دس روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔

انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تقریباً گیارہ لاکھ بچوں کا ہمارا ٹارگٹ ہے ، جس میں ہمارے ڈاکٹرز، رضاکار اور پولیس کے اہلکار خدمات انجام دیں گے، والدین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گھر گھر تک جائیں گے، اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے یہ پولیو ویکسین لے کر ہمارے فرنٹ ورکرز آپ کے گھر تک آئیں گے آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ ان کے ساتھ تعاون کریں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھاکہ اس وقت دنیا میں صرف دو ممالک ایسے ہیں جہاں پولیو کا مرض لاحق ہے میں نے ابھی قائد اعظم کے مزار پر کہا تھا جو لوگ نفرتیں پھیلاتے ہیں انہیں اللہ ہدایت دے۔