ملک میں پولیو کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا انکشاف

Published On 13 August,2024 05:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں پولیو کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 266 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، پولیو سے 58 اضلاع متاثر، سندھ کا پہلا نمبر ہے۔

بلوچستان 93، خیبر پختونخوا 31، پنجاب کے 22 ماحولیاتی سیمپلز میں وائرس پایا گیا، اسلام آباد پانچ، آزاد کشمیر کے ایک ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع کے مطابق رواں برس ملک بھر میں 14 بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے، بلوچستان میں 11، سندھ میں دو پنجاب میں ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں ارکان پولیو بارے صورتحال پر نالاں ہیں، کمیٹی نے بچوں کو دی گئی ویکسین، فنڈز بارے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ سال سکیورٹی مسائل رہے، بلوچستان، کراچی میں وائرس زیادہ ہے، اگلے دو ماہ میں مزید کیسز سامنے آئیں گے، کچھ پولیو ورکرز جعلی مارکنگ کرتے ہیں۔