اسلام آباد: پمز ہسپتال میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ

Published On 19 August,2024 03:12 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

فوکل پرسن ڈاکٹر نسیم اختر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 47 سالہ متاثرہ شخص آزاد کشمیر کا رہائشی ہے اور سعودی عرب سے پاکستان آیا ہے۔

ڈاکٹر نسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایم پاکس سے متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال میں قائم خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہوگئی تھی۔

اس سے ایک دن قبل پاکستان میں ایم پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کردی تھی۔