کو ئٹہ : (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کانگووائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔
محکمہ صحت کے مطابق وائرس کا شکار ایک اور مریض فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہے ، 14سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ سے ہے جس میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
محکمہ صحت حکام کاکہنا ہے کہ رواں سال کانگووائرس کایہ 23واں کیس ہے ، کانگووائرس کےباعث 5 مریض انتقال کرچکےہیں ۔