لاہور : (دنیانیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے 31 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 313 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 2، راولپنڈی سے 1 اور خوشاب سے ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔