لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی 10 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہوں گے۔
ہمت کارڈ میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، محکمہ سوشل ویلفیئر اور بینک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
ایم او یو کے مطابق بینک آف پنجاب 65 ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا۔