قانونی ضابطوں کے بغیر ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے پر وزیر صحت سے رپورٹ طلب

Published On 05 September,2024 08:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قانونی ضابطوں کے بغیر ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے پر وزیر صحت سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔

محکمہ صحت سے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں زیر بحث آیا جہاں صوبائی سپیکر نے وزیر صحت سے کل رپورٹ مانگ لی ہے۔

وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ مستقل ملازمین کو ایسے نہیں نکالا جاسکتا، محکمہ صحت کے خلاف 65 ارکان اسمبلی کی تحریک استحقاق بھی کل کے اجلاس کے ایجنڈے پر رکھ لی گئی ہے۔