اسلام آباد:(دنیا نیوز) شہر اقتدار میں ایک دن میں مزید 12ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا ہفتہ وار اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے انسداد ڈینگی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ضلعی افسروں نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 12 مریض رپورٹ ہوئے، یکم جنوری سے 5 ستمبر تک مجموعی طور پر 85 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر 419 مثبت لاروا رپورٹ 29 اگست سے 4 ستمبر تک 129 ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں دیگر شہروں کے ساتھ ڈینگی کیسز کا تقابلی جائزہ بھی لیا گیا۔