کراچی ایئرپورٹ پر آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات ظاہر

Published On 26 October,2024 02:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر آئی پرواز کے ایک شخص میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شارجہ سے کراچی آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے مسافر میں منکی پاکس علامات پائی گئیں، مسافرکو سندھ حکومت کی انفیکشن ڈیزیز ہسپتال منتقل کردیا گیا، مسافرمیں منکی پاکس کی علامات پر آئیسولیشن وارڈ بھیجا گیا ہے۔

طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر مکمل ڈس انفیکٹ کیا گیا، مسافر کا تعلق پنجاب سے ہے۔