کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق مریض کو گزشتہ روز کراچی کے جناح ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں اس میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئیں، بعد ازاں مریض کو مزید تشخیص اور علاج کے لیے جناح ہسپتال سے سندھ انفیکشیئس ڈیزیزز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کے لیے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جن کے نتائج آنے کے بعد حتمی صورتحال واضح ہوگی۔

مریض کے اہلخانہ کے مطابق اسے پہلے سے گردوں کا مرض لاحق ہے جبکہ مریض کی بیرونِ ملک سفر کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے 40 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔