پاکستان میں ڈرون حملے،تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کی 4 رکنی ٹیم تشکیل

Published On 24 Jan 2013 03:19 PM 

نیویارک:اقوام متحدہ نے پاکستان کی درخواست پر ڈرون حملوں کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ڈرون حملوں کی تحقیقات کی درخواست،، پاکستان اور سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان نے کی۔برطانوی وکیل کی سربراہ میں چار رکنی ٹیم پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا جائزہ لے گی۔اس مقصد کے لیے ابتدائی طور پر ماضی قریب میں ہونے والے تیس ڈرون حملے منتخب کیے گئے ہیں۔تحقیقات کے دوران پاکستان، افغانستان، یمن اور صومالیہ میں ہونے والے حملوں کاجائزہ لیاجائے گا۔ اخبار کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیم فلسطین میں اسرائیلی ڈرون حملوں کی بھی تحقیقات کرے گی۔تحقیقاتی رپورٹ رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے پیش کی جائے گی۔اس رپورٹ کی روشنی میں اقوام متحدہ ڈرون حملوں کی قانونی حیثیت پر حتمی فیصلہ کرے گی۔آٹھ سال میں پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملوں میں تین ہزارتین سو پچیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔