معید پیرزادہ کو خاندانی معاملے کی بناء پر ابوظہبی پولیس نے تحویل میں لے لیا

Published On 07 Aug 2015 07:20 PM 

معروف ٹی وی اینکر معید پیرزادہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ اپنے والد کی شدید علالت کے باعث ابوظہبی میں ہیں۔ خاندانی معاملے کی بناء پر ابوظہبی پولیس نے انہیں تحویل میں لے لیا۔

 

لاہور: (ویب ڈیسک، دنیا نیوز) معروف ٹی وی اینکر معید پیرزادہ کے خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ ڈاکٹر معید پیرزادہ اپنے والد کی شدید علالت کے باعث ابوظہبی میں ہیں جہاں خاندانی معاملے کی بنا پر ابوظہبی پولیس نے انہیں تحویل میں لے لیا ہے۔ جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کی وجہ سے صورتحال ابھی تک غیر واضح ہے۔ یو اے ای میں پاکستانی سفیر آٖصف درانی نے معید پیرزادہ کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ اماراتی حکام سے رابطے میں ہے۔ سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔