ہر دلعزیز جنید جمشید کو بچھڑے 1 سال بیت گیا

Published On 06 Dec 2017 11:40 PM 

پاپ گلوکار سے نعت خواں اور مذہبی سکالر تک کا سفر طے کرنے والے جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا، مداحوں کو اچانک سوگوار چھوڑ جانے والی ہر دلعزیز شخصیت کی پہلی برسی۔

کراچی: (دنیا نیوز) گہری بھوری آنکھوں، چمکتے چہرے اور دراز قد والے جنید جمشید کا سراپا دلکش تھا۔ آواز اس سے بھی کئی گنا دلنشین تھی۔ اسی کی دہائی میں گلوکاری سے کیریئر شروع کرنے والے جنید جمشید بہت کم عرصے میں پاپ گلوکاری کے بے تاج بادشاہ بن گئے۔ ان کے شہرہ آفاق ملی نغمے دل دل پاکستان نے ان کو ہر ایک سے ممتاز کر دیا۔

دین کی جانب رغبت ہوئی تو جنید نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا اور نعت خواں کی حیثیت سے نئی پہچان بنائی۔ جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو طیارہ حادثے کے نتیجے میں دار فانی سے کوچ کر گئے مگر ان کے مداح رہتی دنیا تک انہیں یاد کرتے رہیں گے۔