پشاور: (دنیا نیوز) طلال چودھری ریحام خان کیلئے پریشان نظر آنے لگے۔ لیگی رہنماء نے کپتان پر طنز کے وار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ تبدیلی کہیں پیرنی کے گھر تو نہیں چلی گئی؟
صوبائی دارالحکومت میں لیگی رہنماء کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے استفسار کیا کہ کیا نیا خیبر پختونخوا بن گیا؟ تبدیلی کہاں چلی گئی؟ کیا تبدیلی پیرنی کے گھر چلی گئی؟ انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے بھی صادق اور امین کا پول کھول دیا ہے، ڈر ہے کہ ان کو بھی نوٹس نہ مل جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور والو! آپکو دیکھ کر لگتا ہے کہ تبدیلی سمندر میں غرق ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے طلال چودھری کی عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس لے لیا
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ مخالف بیانات: سپریم کورٹ کا دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری