پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال

Published On 27 Feb 2018 06:20 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 روپے فی لیٹر اضافہ

وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔