راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایف سی بلو چستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کرتے ہوئے خودکش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قابو، مستونگ ، سنجاوی ، دکی ڈیرہ بگٹی وغیرہ کے علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خودکش جیکٹس، آرپی جی راکٹ ، سب مشین ، باروردی سرنگیں ، مختلف بور کے کارتوس اور بھاری مقدارمیں بارود قبضہ میں لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:موٹرسائیکل سواروں کی ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ
خیال رہے گزشتہ روز اسمنگلی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے میں دو گارڈ شہید ہو گئے تھے تاہم ڈی ایس پی حمید اللہ اور ان کی اہلیہ فائرنگ سے محفوظ رہیں۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں محمد شاہ اور طاہر بلوچ شامل تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:ایف سی کیمپ پر خود کش حملہ
ایک اور واقعے میں کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں ایف سی کیمپ پر خود کش حملے میں 4 اہلکار شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں محمد راشد، محمد عامر، محمد عمران اور جاوید احمد شامل ہیں۔ دہشتگردی کا یہ واقعہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران لیویز اور ایف سی کی عارضی چیک پوسٹ پر ہوا۔