ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، چار گرفتار کر لیے گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مستونگ، ڈیرہ مراد جمالی، اوچ اور سبی میں آپریشن کیے۔ دہشتگرد کی ہلاکت اور گرفتاریوں کیساتھ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
برآمد اسلحے میں مختلف قسم کی رائفلیں، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور بال بیرنگ شامل ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے چارسدہ، کرم ایجنسی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون، خود کش جیکٹس اور بارودی سرنگیں برآمد کرلیں۔