حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا کے رہائشی محمد شفیع کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا بجلی کا بل وصول ہوا تھا، اسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول اسپتال میں داخل کردیا گیا،ڈاکٹروں کے مطابق محمد شفیع کا 40 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔
حیسکو کے چیف رحم علی اوٹھو نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، محمد شفیع نے کہا کہ میں ایک غریب شخص ہوں، میرے دو بچے بھی جسمانی طور پر معذور ہیں،مجھے حیسکو نے ایک مہینے کا ڈیڑھ لاکھ روپے کابل بھیجا ہے۔
اس نے بتایا کہ اس نے کئی مرتبہ حیسکو حکام سے شکایت کی مگر اسکی فریاد کسی نے نہیں سنی،حیسکو نے مظالم کی انتہا کررکھی ہے۔