غیر ذمہ دارانہ صحافت، ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد

Last Updated On 20 March,2018 05:09 pm

ڈاکٹر شاہد مسعود کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے شاہد مسعود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لگتاہے ڈاکٹر شاہد مسعود کو بڑوں کی نصیحت کا احساس نہیں، دوسرے دن بھی پروگرام میں میرے کورٹ آفیسر کی تضحیک کی، اب عدالت پہلے والی نہیں رہی یا شائد میں بدل گیا ہوں، ہوسکتا ہے شاہد مسعود کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کریں۔ اینکر پرسن کے وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود غیر مشروط معافی مانگنے کو تیار ہیں، اپنے پروگرام میں بھی معافی مانگیں گے۔

چیف جسٹس نے شاہد مسعود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خود کہا تھا کہ الزام جھوٹ نکلے تو پھانسی لگا دیں، اب اپنی سزا خود تجویز کریں۔ اینکر پرسن نے پہلے پروگرام پر ایک ماہ اور پھر دو ماہ پابندی کی پیشکش کی۔ عدالت نے اتفاق نہ کرتے ہوئے اینکر پرسن کو تین ماہ کے لیے آف ائیر کر دیا۔