کراچی میں گرمی کا سلسلہ شروع ہوگیا، سورج نے مارچ میں ہی آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، پیر رواں مہینے کا گرم ترین دن رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ریکارڈ کیا گیا۔ آج بھی سورج آگ برسا رہا ہے، گرمی سے شہری نڈھال ہیں، معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے گی تاہم اس کی شدت میں بتدریج کمی ہوجائے گی۔