جاں بحق افراد کیس کی سماعت کیلئے آئے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوگئے
راولپنڈی (دنیا نیوز ) راولپنڈٰی میں جوڈیشل کمپلیکس کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق افراد کسی مقدمے کی سماعت کیلئے سیشن کورٹ آئے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، گولیاں چلنے سے بھگدڑ مچ گئی اور تمام افراد اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے۔
پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرایا اور فائرنگ کرنے والے افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ فائرنگ کن افراد نے کی اور کیوں کی گئی پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔