اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں نئی قائدِ حزب اختلاف شیری رحمان نے آتے ہی سیاسی ماحول گرما دیا۔ کہتی ہیں کہ وزیرِ اعظم کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف بیان سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی، تحریک استحقاق لائیں گے۔
سینیٹ میں نئی قائدِ حزب اختلاف نے کہا وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے چیئرمین سینیٹ کے متعلق بیان سے پورے ایوان کا استحقاق مجروع ہوا اور پارلیمنٹ کی بے حرمتی ہوئی، اس پر چھوٹا موٹا نہیں بڑا احتجاج کیا جائے گا، ہر وقت ووٹ کے تقدس کی بات کی جاتی ہے اور اس طرح کے بیان بھی دیئے جاتے ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ کہتے ہیں کہ فلاں ادارہ اور فلاں قوت میرے خلاف ہے، منے کے ابا کا نام کیوں نہیں لیا جا رہا۔