اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) نیب نے شریف خاندان کی بیرون ملک جائیداد کے بارے میں مصدقہ ثبوت حاصل کر لئے۔ ذرائع کے مطابق یہ ثبوت لندن فلیٹس سے متعلق ہیں جس کی تصدیق شدہ کاپیاں نیب کو موصول ہوگئی ہیں۔
یہ دستاویزات برطانیہ کے کمپنیز ڈیپارٹمنٹ سے بھاری معاوضے کے عوض حاصل کی گئیں، جس میں جائیداد کی ملکیت، انکم ٹیکس کی ادائیگی اور شریف خاندان کے نام پر جاری پانی کے بلوں کی کاپیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی طرف سے جائیداد کی معلومات خفیہ رکھنے پر برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا گیا تھا، ریکارڈ کے حصول کے لئے ڈی جی آپریشنز نیب بھی لندن میں موجود رہے، برطانوی حکومت کی طرف سے ملنے والا ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔