لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ ایف بی آر نے ان کا ریکارڈ نیب کو دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے تحریکِ انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا تمام ریکارڈ طلب کیا تھا جس پر ایف بی آر نے عبدالعلیم خان کی ویژن پرائیویٹ لمیٹڈ، اے اینڈ اے پرائیویٹ لمیٹڈ اور عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر نے عبدالعلیم خان کے ٹیکس گوشواروں کی تمام تفصیلات بھی نیب کو جمع کرا دی ہیں۔ نیب تحریکِ انصاف کے رہنما کے خلاف مختلف مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کر رہا ہے۔